نئی دہلی،25/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) پورے ملک میں اس وقت ماب لنچنگ کا مسئلہ گرم ہے۔مابل لنچنگ کو لے کر تقریباً49 قدآورلوگوں نے نے ایک خط وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجی ہے، جس میں انہوں نے وزیر اعظم سے اس معاملے پر ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔لیکن پی ایم مودی ماب لنچنگ پر کوئی ایکشن لیتے اس سے پہلے ہی ان فنکاروں میں شامل اداکار کوشک سین کو دھمکی بھرا فون آیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ماب لنچنگ کے خلاف آواز اٹھانے اور وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط پر دستخط کرنے کے لئے صرف کوشک سین کو دھمکی بھرا فون آیا ہے، جس میں انہیں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔کوشک سین نے بتایاکہ کل مجھے نامعلوم نمبر سے ایک فون آیا جس میں مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر میں نے ماب لنچنگ کے خلاف آواز اٹھانا بند نہیں کیا تو مجھے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔مجھے بولا گیا کہ اگر میں اپنا طریقہ نہیں بدلا تو میرا قتل کر دیا جائے گا۔ ایمانداری سے کہوں تو میں نے اس طرح کے فون سے پریشان نہیں ہوں۔میں نے فون کے بارے میں خط پر دستخط کرنے والے دیگر لوگوں کو بھی مطلع کر دیا ہے اور انہیں بھی فون نمبر بھیج دیا ہے۔کوشک سین نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کر دیا ہے اور انہیں وہ فون نمبر بھی دے دیا جس سے ان کے پاس فون آیا تھا۔ وہیں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔بتا دیں کہ ملک کے کئی فلم سازوں، مصنفین اور اداکاروں سمیت 49 ممتاز شخصیات نے منگل کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم سے اس مسئلے پر سخت اقدامات کرنے کی بھی بات کہی ہے۔